|
|
|
|
|
|
|
|
Urdu: Quran ki Azmatein aur is ke Moajzey (2 Colors) By Al-Shaikh Mahmood bin Ahmed
Item Code : Quran.QU14
Author : Al-Shaikh Mahmood bin Ahmed Publisher : Darussalam Book Format : size: 14X21 Pages : 432 |
|
Quran ki Azmatein aur is ke Moajzey (2 Colors) قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے Author : Al-Shaikh Mahmood bin Ahmed, Translation By: Prof. Abdur Rehman Nasir
مصنف محمود بن احمد الدوسری مترجم پروفیسر عبدالرحمٰن ناصر ناشر مکتبہ دارالسلام،لاہور صفحات 433
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم کا بے تکلف طرز تخاطب انسان کے عقل و شعور کو جھنجوڑتا اور اللہ تعالیٰ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کے گوناگوں کا مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کریم کے ساتھ اس وابستگی کا ختم ہونا ہے جو کبھی مسلمانوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارے گھروں میں قرآن مجید تو موجود ہیں لیکن ان کو کھولنے کی زحمت کرنا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔ زیر نظر کتاب مسلمانوں کے دل میں قرآن کریم کی عظمت کا چراغ روشن کرنے کے لیے تصنیف کی گئی ہے تاکہ بھولا بھٹکا راہی صراط مستقیم کا مسافر بن جائے۔ مصنف نے سب سے پہلے قرآن کی عظمت کے دلائل پیش کیے ہیں اور قرآن کا تعارف قرآن ہی کی آیات مقدسہ سے کرایا ہے اس کے بعد دلائل و براہین کی روشنی میں یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر تقاضے کا جواب دینے کے جوہر سے آراستہ ہے۔ کتاب کے آخر میں بے خبر انسانوں کو حق کی طرف دعوت دی گئی ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف محمود بن احمد الدوسری ہیں۔ کتاب کے سلیس اور رواں ترجمے کے فرائض پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصر نے انجام دئیے ہیں۔ قرآن کریم کی عظمت سے متعلقہ جس قدر مواد قرآنی آیات اور احادیث و آثار سے میسر ہوا ہے مصنف نے کامل محنت کے ساتھ اس کو جمع کر دیا ہے۔ (ع۔م) |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|