|
|
|
Urdu: Usool-E-Tafseer Sawalan Wa Jawaban. By Mawlana Abu Numan Basheer Ahmad
Item Code : Quran.QU12
Author : Mawlana Abu Numan Basheer Ahmad Publisher : Darussalam Book Format : Soft Cover. Size 14X21 Pages : 128 |
|
Urdu: Usool-E-Tafseer Sawalan & Jawaban اصول تفسیر سوالاً جواباً By: Mawlana Abu Numan Basheer Ahmad [Darussalam]
مصنف ابو نعمان بشیر احمد نظر ثانی شیخ القرآن ابو زکریا سید عبد السلام الرستمی ناشر دار السلام، لاہور صفحات 126
قرآن کریم اللہ کی آخری کتاب ہے اور اس کتاب کو اللہ تعالی نے دنیا کے لیے راہنمائی بنا کر بھیجا ہے اور اس کے الفاظ کی تشریح وتوضیح کے لیے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو منتخب فرمایا-قرآن کریم کی وضاحت وہی بیان کر سکتا ہے جس پر یہ نازل ہوا-اس لیے صحابہ کرام کبھی بھی اپنی طرف سے قرآن کی تشریح نہ کرتے اور اگر کسی چیز کی سمجھ نہ آتی تو خاموشی اختیار کر لیتے-اللہ کے نبی نے جس طریقے اور صحابہ نے آپ کے طریقے کو اختیار کرتے ہوئے جس طریقے سے قرآن کی تشریح کی ہے اس کو علما نے تفسیر بالماثور کا نام دیا ہے اور جن لوگوں نے اپنی مرضی سے تفسیر کی اس کو تفسیر بالرائے کا نام دیا-اس کتاب میں مولف نے اصول قرآن اور اصول تفسیر پر بحث کی ہے جس میں مصنف نے قرآن مجید کی لغوی و اصطلاحی تعریف اور وجہ تسمیہ کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کی امتیازی خصوصیات کو بھی بیان کیا ہے , قرآن اور حدیث قدسی کی تعریف اور ان کا فرق واضح کیا ہے اور علوم قرآن سے متعلقہ دوسری کئی بحثوں کو شامل کیا ہے جیسا کہ مکی اور مدنی سورتوں کی علامات و خصوصیات , لفظ سورت کی وجہ تسمیہ , قرآن مجید کی قراءات , ناسخ منسوخ کا بیان , حفاظت قرآن اور تدوین قرآن عہد رسالت میں بیان کرتے ہوئے اصول تفسیر میں تفسیر و تاویل کا لغوی و اصطلاحی معنی , موضوع , غرض و غایت , دونوں کے درمیان فرق , اقسام و شرائط , تفسیر قرآن کے ماخذ اور مصادر و مراجع کا ذکر کیا گیا ہے
|
Other Images |
(Click the image to enlarge)
|
|
|
|
|
|
|
|
|